Give me justice before it is too late: ’’بہت دیر ہونے سے پہلے مجھے انصاف فراہم کریں، زندہ رہوں گا تبھی اپنی بے گناہی ثابت کر سکوں گا‘‘ عمران خان کا جیل سے اعلیٰ ججوں کے نام کھلا خط
عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ خط شیئر کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا اور اسے پاکستان کے جمہوری طور پر منتخب رہنما کا ’’قتل‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اپنے والد کا یہ خط پڑھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔ ان پر جو تشدد کیا جا رہا ہے، وہ بالآخر ان کی جان لے لے گا۔ ہم پاکستان کے جمہوری طور پر منتخب رہنما کا قتل ہوتے دیکھ رہے ہیں۔‘‘





