Jeetu Saini Shot Dead in Encounter: بلندشہر میں تین نوجوانوں کے قتل کا معاملہ، ملزم جیتو سینی کو پولیس نے انکاؤنٹر میں کر دیا ڈھیر
ملزم جیتو سینی نے 0.32 بور پستول سے نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں بی جے پی لیڈر کے خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کیک لگانے کو لے کر ہونے والے تنازع نے شدت اختیار کی اور جیتو سینی نے آکاش، منیش اور امن دیپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔





