Urdu Conclave 2026

Jashn-e-Urdu festival

اردواکادمی دہلی کا یہ جشن گزشتہ 15 برسوں سے مسلسل کامیابی کے ساتھ منعقد ہورہا ہے اوراپنی نوعیت میں بے مثال ہے۔ اس میں اسکولی بچوں، کالج کے طلبہ، یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالروں کے ساتھ ساتھ اردو زبان وادب سے وابستہ فنکاراورملک کے معروف گلوکاربھی شریک ہوتے ہیں۔

اس جشن کے تحت روزانہ دوپہر بارہ بجے سے رات آٹھ بجے تک مختلف پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کو سننے اور طلبہ کے ادبی مقابلوں کو دیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس وراثتی میلے میں اردو زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے پروگراموں کے علاوہ کتابوں، کیلی گرافی، پینٹنگز، دستکاری اور دیگر اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔