Bharat Express DD Free Dish

Jamiat Ulema Maharashtra

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اس فیصلے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ کسی ثبوت کے بغیر دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرکے مسلم نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھی انصاف کے حصول میں 10 سال لگ گئے۔

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرسمیت تمام ملزمین اورقومی تفتتیشی ایجنسی کونوٹس جاری کی گئی۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ انصاف کے لئے جمعیۃعلماء ہند ملک کے نامورکریمنل وکلاء کی خدمات حاصل کریے گی۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (قانونی امداد کمیٹی) کی جانب سے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر اس معاملے کی پیروی کی جا رہی ہے۔

 مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر متاثرین کی طرف سے داخل اپیل میں این آئی اے پر ملزمین سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی حصول انصاف کے لئےجدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جمعیۃ علماء کے قدیم کارکن اور معمر رہنما الحاج گلزار احمد اعظمی مرحوم کی تعزیت کے لئے 23 اگست 2023 بدھ کی شام حج ہاوس میں ایک تعزیتی نشست زیرصدارت حافظ مسعود احمد حسامی صدرجمعیۃ علماء مہاراشٹر منعقد کی گئی ،جس میں جمعیۃعلماء کے صوبائی وضلعی عہدیداران کے علاوہ شہرممبئی کی اہم معززشخصیات نے شرکت کی اوراپنی تعزیتی تقریروں میں مرحوم گلزار احمد اعظمی کی بےمثال جرأت، جواں مردی اورہمت کا خاص طور پر ذکرکیا۔