Condolences in memory of Syed Shahid Mehdi: جامعہ ہمدرد میں مرحوم سید شاہد مہدی کی یاد میں تعزیتی نشست، سابق چانسلر کی علمی و انتظامی خدمات کو خراج عقیدت
تعزیتی اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ مرحوم سید شاہد مہدی کا دورِ چانسلری علمی معیار، ادارہ جاتی استحکام اور تعلیمی وقار کے فروغ کے حوالے سے یادگار رہا۔ یہ تعزیتی نشست اس بات کی غماز تھی کہ مرحوم سید شاہد مہدی ایک فکر، ایک روایت اور ایک ادارہ ساز شخصیت تھے، جن کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔





