CBI questions Anil Ambani’s son: بینک فراڈ معاملے میں سی بی آئی نے انل امبانی کے بیٹے جے انمول امبانی سے دوسرے دن بھی کی تفتیش
سی بی آئی نے اس معاملے میں ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد 9 دسمبر 2025 کو ممبئی میں ریلائنس ہوم فائنانس لمیٹڈ کے دو سرکاری دفاتر، جے انمول امبانی کی رہائش گاہ اور اس وقت کے ڈائریکٹر رویندر سدھالکر کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کارروائی کے دوران تفتیشی ایجنسی کو کئی اہم دستاویزات ملے، جنہیں ضبط کر کے تحقیقات کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔





