Bharat Express DD Free Dish

Israel Elections

اسرائیل کی سیاست میں اقتدار کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ صدر اسحاق ہرزوگ نے اپوزیشن رہنما اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کو نئی اتحادی حکومت تشکیل دینے کا پہلا موقع دیا ہے۔ نیتن یاہو کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے آئزن کوٹ کو پارلیمنٹ میں 61 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

ایران میں اقتدار کی تبدیلی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو کی کوشش کیوں ناکام ہوئی؟ خامنہ ای کے بعد بھی نظام کیسے برقرار رہا اور اب امریکہ و اسرائیل میں دونوں لیڈرؤں کی سیاسی مشکلات کیوں بڑھ گئی ہیں؟ جانیے پوری کہانی۔

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کو باہر سے حمایت دینے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے کنیسٹ کے اسپیکر امیر اوہانا کو عہدے سے ہٹانے کی شرط رکھی ہے۔

وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اتحاد کو تقریباً 53 اور گادی آئزن کوٹ کے اتحاد کو 48 نشستیں ملنے کا امکان، چھوٹی پارٹیوں کی حمایت اہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو اب بھی اچھی پوزیشن میں ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکمران اتحاد پارلیمنٹ کی تحلیل سے قبل اپنے چند متنازع بل منظور کرانے کے لیے قانونی اقدامات کر رہا ہے۔ اسرائیلی قوانین کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد عام طور پر نئے قوانین اسی صورت میں منظور کیے جا سکتے ہیں جب حکومت اور اپوزیشن دونوں اس پر متفق ہوں۔