Firing in Iran’s Supreme Court: ایران کی سپریم کورٹ میں فائرنگ، دو جج ہوئے ہلاک، ایک محافظ زخمی
عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مجرم کے خلاف سپریم کورٹ میں پہلے سے کوئی کیس نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس کے وزیٹرز میں سے تھا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق 71 سالہ رازینی ایران کی عدلیہ میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے اور اس سے قبل 1998 میں حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر میگنیٹک بم لگا کر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔