Nepal Election 2026: نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی کی ووٹروں سے اپیل، انتخابات میں بھرپور شرکت کی تاکید، امن و شفافیت کا دلایا یقین
انتخابات سے قبل ہولی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کارکی نے کہا کہ یہ تہوار اتحاد اور خیرسگالی کی علامت ہے اور اسے ذمہ داری کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ وہ ایک مشکل تاریخی لمحے میں منصب سنبھال کر ملک کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہیں اور اب چند روز میں اقتدار کی باگ ڈور عوام کے منتخب نمائندوں کے ہاتھ میں ہوگی۔





