Bharat Express DD Free Dish

Intel

وزیر اعظم مودی نے منگل کے روز عالمی سطح کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی، جنہوں نے بھارت میں سرمایہ کاری، آپریشنز کی توسیع اور ٹیکنالوجی شعبے میں مضبوط تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم مودی نے بھی ان ملاقاتوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکتیں بھارت کے ٹیکنالوجی مستقبل کو نئی رفتار دیں گی۔

انٹیل نے ٹاٹا گروپ کے ساتھ ایک اہم مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، ٹاٹا الیکٹرانکس کی نئی فیکٹری اور او ایس اے ٹی (آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ) کی سہولیات انٹیل کے ڈیزائن کردہ پروڈکٹس کو تیار، اسمبل اور پیکج کریں گی۔

آج انٹیل اور Cognizant  کے سی ای او نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ دونوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پرعزم کا اظہارکیا۔ یہ وہ کمپنیاں ہیں، جن سے معاہدے ہوئے توملک میں سیمی کنڈکٹراوراے آئی کے شعبوں میں زبردست تعاون بڑھے گا۔