Rahul Gandhi’s big attack on RSS: ’سنگھ تمام اداروں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے‘—لوک سبھا میں آر ایس ایس پر راہل گاندھی کا بڑا حملہ
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ان کے تمام الزامات کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ”2023 میں قانون بدل کر سی جے آئی کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے عمل سے خارج کردیا گیا۔ انتخابات سے قبل یہ بھی ضابطہ لایا گیا کہ کسی بھی الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ سی سی ٹی وی اور ڈیٹا سے متعلق قوانین بھی تبدیل کیے گئے۔“




