MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی
ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی فوری طور پر کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ حالات کو معمول پر لانے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ہندوستان بین الاقوامی سمندری حدود میں تجارتی جہازوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مخالفت کرتا ہے۔





