Bharat Express DD Free Dish

Indian Languages

سی بی ایس ای نے واضح کیا ہے کہ ساتویں، آٹھویں، 9ویں اورموجودہ 10 ویں کے طلبا پرتین زبانوں کی نئی پالیسی کا فارمولہ نافذ نہیں ہوگا۔ سی بی ایس ای کا کہنا ہے کہ نئی زبان پالیسی کو مرحلہ وارطریقے سے نافذ کیا جائے گا۔ اس سے طلبا کی پڑھائی پر اچانک کوئی اثرنہ پڑے۔ اس کے لئے ضروری مطالعاتی مواد ان کی کلاس کی سطح کے مطابق ایک ٹائم فریم کے اندرفراہم کیا جائے گا۔

نمائش میں پندرہویں صدی سے لے کربیسویں صدی کے اوائل تک کے 35 نادر اور سائنسی طورپر محفوظ قرآنی نسخے پیش کئے گئے، جومتنوع اسلامی خطاطی کی روایات اورفنی جمالیات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ساتویں سے چودہویں صدی تک قرآنی خطاطی کے ارتقا کی کہانی بیان کرنے والے کیوریٹڈ پوسٹرز کا ایک سلسلہ بھی نمائش میں رکھا گیا، جو زائرین کو قرآنی رسم الخط کے اسلوب کی تاریخی ترقی کے بارے میں جامع بصیرت فراہم کرتا ہے۔

وزیر داخلہ  امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہر کسی کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد ہونا چاہیے اور جب تک کوئی شخص اپنی زبان پر فخر نہیں کرتا یا اپنی بات اپنی زبان میں نہیں کہتا، وہ شخص غلامی کی ذہنیت سے آزاد نہیں ہو سکتا۔

سابق آئی اے ایس افسر آشوتوش اگنی ہوتری کی کتاب ’’میں بوند سویم، خود ساگر ہوں‘‘ کی تقریبِ اجرا کےموقع پر خطاب کر رہے تھے وزیر داخلہ امت شاہ۔

لسانی تفاخر بھارت کی تہذیبی اخلاقیات کے مرکز میں ہے۔ پی ایم مودی کے مطابق، تمام ہندوستانی زبانیں قومی زبانیں ہیں، جو ہندوستانیت کی روح ہیں۔ لسانی تنوع قومی اتحاد کو مضبوط کرتا ہے اور "ایک بھارت شریشٹھ بھارت" کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔