Tricolour in ISS: ہاتھ میں ترنگا تھام کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود روسی عملے نے یوم آزادی سے قبل بھارت کو دی مبارکباد
روسی خلائی مسافروں نے بھارت اور روس کے درمیان خلائی تعاون کی طویل تاریخ کا بھی ذکر کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کا آغاز 1975 میں سوویت یونین کی جانب سے بھارت کے پہلے سیٹلائٹ ’آریہ بھٹ‘ کی لانچنگ کے ساتھ ہوا تھا۔ تقریباً ایک دہائی بعد 1984 میں راکیش شرما سوویت خلائی جہاز ’سویوز ٹی-11‘ کے ذریعے خلا میں جانے والے پہلے بھارتی بنے۔ اس تاریخی کامیابی نے دونوں ممالک کے خلائی تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔





