National History Conference: مسلمان باہری نہیں، اقتدار کے لیے لڑی گئیں جنگیں… نیشنل ہسٹری کانفرنس میں مورخین کی رائے
یہ کانفرنس انڈیا ہسٹری فورم کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جہاں مختلف موضوعات پر علمی نشستیں اور مکالمے ہوئے۔ مقررین نے موجودہ دور میں تاریخ کی غلط تشریحات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض حلقے ماضی کے واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، جس سے سماج میں غلط فہمیاں اور نفرت کو فروغ مل رہا ہے۔





