Modi Government Foreign Policy: ’’مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کا مطلب سیاست دانوں کو گلے لگانا ہے‘‘ مرکز اور آر ایس ایس پر راہل گاندھی کا سخت حملہ
’’رچناتمک کانگریس نیشنل کنوینشن‘‘ میں راہل گاندھی نے مودی حکومت کی سفارتی حکمت عملی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کام دوستی نبھانا نہیں بلکہ ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر بھی سخت تنقید کی ہے۔





