Urdu Conclave 2026

India Qatar relations

قطر کے ’فادر امیر‘ کے نام سے معروف شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا گزشتہ اتوار 74 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے احترام میں بھارت حکومت نے پیر کے روز ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، جس کے دوران راشٹرپتی بھون سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔

مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال اور بھارتی شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے دونوں لیڈروں کے درمیان اہم گفتگو ہوئی۔ قطر کے امیر نے راس لفان حادثے میں بھارتی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جبکہ دونوں لیڈروں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری 9 اپریل کو دوحہ پہنچے، جہاں انہوں نے قطر کے وزیرِ مملکت برائے توانائی امور اور قطر انرجی کے صدر و سی ای او سعد شریدا الکعبی سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور بھارت کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستان اور ترکیہ دونوں کی طرف سے ایک ہی ملک سے جیٹ طیارے خریدنے کی کوشش جغرافیائی سیاسی نقطہ نظر سے بھی دلچسپ ہے۔ جہاں ترکیہ پاکستان کو اپنی فوجی امداد اور بھارت مخالف بیان بازی کے لیے جانا جاتا ہے،

دوحہ کی ایک عدالت نے قطر میں سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق فوجیوں کو رہا کر دیا ہے جن میں سے 7 بھارت واپس آ چکے ہیں۔ اسے ہندوستان کی ایک بڑی سفارتی فتح قرار دیا گیا

نجی کمپنی الدہرہ کے ساتھ کام کرنے والے ہندوستانی شہریوں کو گزشتہ سال اگست میں مبینہ جاسوسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نہ ہی قطری حکام اور نہ ہی نئی دہلی نے بھارتی شہریوں کے خلاف الزامات کو عام کیا ہے۔

قطر میں موت کی سزا پانے والے 8 ہندوستانیوں کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں اور متاثرین کو واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔