Bharat Express DD Free Dish

India-New Zealand Relations

حکومت کا خیال ہے کہ بھارت-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو نئی مضبوطی دے گا اور آنے والے برسوں میں باہمی تجارت کو دوگنا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزارت تجارت کے مطابق، یہ معاہدہ زراعت، مینوفیکچرنگ، بنیادی ڈھانچے اور اسٹارٹ اپس جیسے شعبوں میں نیوزی لینڈ سے بھارت میں 20 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

وزیر اعظم مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ حکومت، لیبر پارٹی اور تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کو وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں بھارتی برادری کی کامیابیاں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔

مذاکرات کے دوران وزیر اعظم مودی نے جمعہ کی شام ہوائی اڈے پر خود استقبال کرنے پر وزیر اعظم لکسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش تعلقات کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’گزشتہ رات آپ کا مجھے لینے کے لیے ہوائی اڈے آنا میرے لیے ایک خاص اشارہ تھا، جس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکر گزار ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آکلینڈ میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے 30 سال پرانا مفلر دکھایا اور بھارت-نیوزی لینڈ تعلقات کو نئی سمت دینے کی بات کی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد، سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سیاحت کے شعبے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی، جہاں دونوں ممالک نے ایک مفاہمتی انتظام پر دستخط کیے اور فضائی کمپنیوں سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان براہ راست نان اسٹاپ پروازیں شروع کرنے کی اپیل کی۔ زراعت، باغبانی، جنگلات، مویشی پالنے اور ڈیری کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

نیوزی لینڈ پہنچنے سے قبل وزیراعظم مودی نے آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے کامیاب دورے مکمل کیے، جہاں دفاع، توانائی، اہم معدنیات، کھیل، گرین ہائیڈروجن، یورینیم کی فراہمی اور بحرالکاہل خطے میں تعاون سمیت متعدد اہم معاہدوں اور اعلانات پر اتفاق ہوا۔ 

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم مودی آکلینڈ میں اپنے ہم منصب کرسٹوفر لکسن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، عوامی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ آکلینڈ میں وزیراعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے مشہور اسکائی ٹاور کو خصوصی روشنیوں سے سجایا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے نیوزی لینڈ کے دورے کو لے کر وہاں مقیم بھارتی برادری میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی آسٹریلیا اور انڈونیشیا کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو نیوزی لینڈ پہنچنے والے ہیں۔