Bharat Express DD Free Dish

India Malaysia partnership

ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم بننا ایک تاریخی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دو روزہ سرکاری دورۂ ملائیشیا کے دوران اتوار کو ملک کے سرکردہ بزنس لیڈرز سے ملاقات کی اور بھارت کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر اعظم مودی دو روزہ سرکاری دورۂ ملائیشیا مکمل کرنے کے بعد اتوار کو وطن واپس لوٹ آئے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو نئی توانائی دینے والا قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دورہ ہندوستان اور ملائیشیا کے باہمی تعاون کو مزید گہرائی اور رفتار فراہم کرے گا۔

وزیراعظم مودی اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اتوار کو کوالالمپور میں ہونے والی دوطرفہ ملاقات کے دوران بھارت اور ملائیشیا کے درمیان تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے چھ اہم دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل ادائیگی، سلامتی، ماحولیات اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

وزیراعظم مودی کا یہ دورہ بھارت–ملیشیا تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے۔ملیشیا میں وزیراعظم مودی کا شاندار اور شاہانہ استقبال، دو روزہ دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور بھارتی قونصل خانہ کھولنے کا اعلان۔