Bharat Express DD Free Dish

India Ghana ties

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کیا ہے، جب ہم آزادی کے 100 سال منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھانا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، ہندوستان اس راستے پر آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گا۔

گھانا وزیراعظم کے 2 سے 9 جولائی کے پانچ ممالک کے دورے کا پہلا پڑاؤ ہے، جس میں وہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل، اور نمیبیا کا بھی دورہ کریں گے۔ یہ گزشتہ 30 برسوں میں کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا گھانا کا پہلا دورہ ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گھانا کے صدر جان مہاما کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تجارتی اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔

اکرا میں ہندوستانی کمیونٹی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعدد روحانی مراکز موجود ہیں، جن میں ایک ہندو مندر، ایک گوردوارہ، ایک ہندو خانقاہ، گھانائی باشندوں کے زیر انتظام ایک ایسکون مندر، اور آرٹ آف لیونگ سینٹر شامل ہیں۔ 

پی ایم مودی نے دہشت گردی کے خلاف گھانا کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پی ایم مودی نے گھانا کے صدر کو بھارت آنے کی دعوت دی۔

پی ایم مودی کے دورے پر گھانا کے نوجوان بچوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے “ہرے رام ہرے کرشن” کے بھکتی منتر کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے جس ہوٹل میں قیام کیا، وہاں ان کے اعزاز میں ایک مختصر موسیقی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

گھانا کے صدر مہاما کی دعوت پر وزیر اعظم مودی 2 اور 3 جولائی کو گھانا کا دورہ کر رہے ہیں۔ گھانا عالمی جنوب (Global South) کا ایک اہم شراکت دار ہے اور افریقی یونین و مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ECOWAS) میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔