India-Egypt Bilateral Trade: ہندوستان اور مصر کا دوطرفہ تجارت 12 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف، تجارتی معاہدے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل
کمیٹی نے ہندوستان اور مصر کے درمیان تجارت میں ہونے والے اضافے کا بھی جائزہ لیا۔ مالی سال 2025-26 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 35 فیصد بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اپریل سے ستمبر 2026 کے دوران دوطرفہ تجارت میں سالانہ بنیاد پر 65 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ 5.04 ارب ڈالر ہو گئی۔





