B Sudershan Reddy files nomination: انڈیا بلاک کے نائب صدر کے امیدوار بی سدرشن ریڈی نے داخل کی نامزدگی،کانگریس قیادت اور کئی اتحادی رہنماؤں کی موجودگی میں کارروائی مکمل
نائب صدر کا انتخاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ انتخاب بھارتی آئین کے آرٹیکل 64 اور 68 کی دفعات کے تحت ہوتا ہے، جبکہ صدارتی و نائب صدارتی انتخاب ایکٹ 1952 کے مطابق الیکشن کمیشن اس کا نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے۔ آرٹیکل 66(1) کے تحت نائب صدر کا انتخاب سنگل ٹرانسفریبل ووٹ کے ذریعے تناسبی نمائندگی کے نظام سے کیا جاتا ہے اور ووٹنگ خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔





