PM Modi visits Melbourne Cricket Ground: وزیر اعظم نریندر مودی کامیلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ، بھارت-آسٹریلیا اسپورٹس تعاون کے روڈ میپ کا کیاآغاز
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب بھی ان کی اپنے دوست وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات ہوتی ہے، کرکٹ دونوں لیڈروں کے درمیان فطری تعلق کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے احمد آباد میں مشترکہ اسٹیڈیم کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم سی جی میں بھی وہی کھیلوں کی روح محسوس ہو رہی ہے۔
India Australia Agreement: بھارت-آسٹریلیا کے درمیان جوہری توانائی سمیت کئی اہم معاہدے، وزیر اعظم مودی اور انتھونی البانیز نے دفاعی شراکت داری کو دی نئی سمت
دونوں ملکوں نے اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے، مشترکہ فوجی مشقوں کو زیادہ مؤثر اور جدید بنانے، اور دونوں افواج کے درمیان باہمی عملی تعاون (انٹرآپریبلٹی) کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ انڈو پیسیفک خطے سے متعلق دفاعی امور پر باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔





