Bharat Express DD Free Dish

IND vs SA Test Series

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 30 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی کرکٹ کے لیے تاریخی ثابت ہوگا، کیونکہ اسی کے ساتھ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی جوڑی ایک شاندار ریکارڈ اپنے نام کرے گی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنس میں جاری بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی سلامی بلے باز کے ایل راہل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے 4 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ راہل اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 11 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں اپنے نام کر چکے ہیں۔

یہ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کا یہاں ریکارڈ بہت خراب رہا ہے۔ یہاں ہندوستانی ٹیم نے اب تک 6 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے 4 میں شکست ہوئی ہے اور 2 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں بھارتی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

جنوبی افریقہ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو اننگز اور 32 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے واضح طور پر کہا کہ کیریئر کے اس مرحلے پر سابق کپتان وراٹ کوہلی کو زیادہ پریکٹس کی ضرورت نہیں ہے۔

اس بار ٹیم انڈیا روہت شرما کی کپتانی میں پہلی بار جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز شروع کرنے جا رہی ہے۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ نئے کپتان کے ساتھ ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ میں نیا ریکارڈ بنائے گی اور نئی تاریخ رقم کرے گی۔،

ٹیم انڈیا اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ جہاں کل سے ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی۔ ادھر بھارتی ٹیم کے کوچ راہل ڈریوڈ نے ورلڈ کپ 2023 میں شکست پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

کپتان روہت شرما نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس کے دوران کہا، "وہ  اس سریز کے دوران ایسی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں جو دنیا کے اس حصے میں کسی نے حاصل نہیں کیا ہے۔روہت اپنے کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں بھی بات نہیں کرنا چاہتے تھے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔