PM Modi highlights GST reduction: جی ایس ٹی میں کمی اور انکم ٹیکس میں ریلیف، 25 کروڑ افراد غربت سے نکل کر نئے مڈل کلاس کا حصہ بنے:وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ 2017 میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ملک نے ’’ون نیشن، ون ٹیکس‘‘ کا دیرینہ خواب پورا کیا۔ انہوں نے پرانے زمانے کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک شہر سے دوسرے شہر مال بھیجنے میں درجنوں ٹیکس اور چیک پوسٹس کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب یہ بوجھ ختم ہوچکا ہے اور عوام کو سستی قیمتوں پر سامان دستیاب ہوگا۔





