Renuka Swamy murder case: رینوکا سوامی قتل کیس میں کنڑ اداکار درشن کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ پلٹ دیا، ضمانت منسوخ، فوری گرفتاری کا حکم
48 سالہ درشن دو دہائیوں سے کنڑ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں لیکن تنازعات سے ان کا پرانا تعلق رہا ہے۔ 2011 میں بیوی نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرایا۔ ان پر 2021 میں ایک ویٹر کے ساتھ ہاتھاپائی کا الزام لگا اور 2023 میں پالتو کتے کو پڑوسی پر حملہ کرنے کے لیے چھوڑنے کا تنازع بھی سرخیوں میں رہا۔





