PM Modi Inaugurates Emergency Landing Facility: وزیراعظم مودی نے آسام کے مورن میں شمال مشرق کی پہلی ایمرجنسی لینڈنگ سہولت کا کیا افتتاح
وزیراعظم مودی نے ہفتہ کے روز آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ کے مورن علاقے میں نیشنل ہائی وے پر قائم شمال مشرقی بھارت کی پہلی ایمرجنسی لینڈنگ سہولت (ای ایل ایف) کا افتتاح کیا۔ اس اہم منصوبے کو بھارتی فضائیہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ملک کے دفاعی انفراسٹرکچر میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
History made on Moran Highwa: موران ہائی وے پر تاریخ رقم، بھارتی فضائیہ کی ہنگامی رن وے پر کامیاب آزمائشی لینڈنگ، 14 فروری کو وزیراعظم کریں گے افتتاح
یہ خصوصی رن وے ہنگامی حالات میں قومی شاہراہ کے ایک مخصوص حصے کو متبادل رن وے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جہاں لڑاکا طیارے، ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹرز کی ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف ممکن ہوگی۔ یہ سہولت شمال مشرقی بھارت میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح 14 فروری کو وزیراعظم کریں گے۔





