Nagpur Violence: ’’ہمت ہے تو اورنگ زیب کی قبر ہٹا کر دکھائیں…‘‘، ناگپور تشدد پر کانگریس کے اس بڑے لیڈر نے سی ایم فڑنویس کو کیا چیلنج
کانگریس لیڈر حسین دلوئی نے کہا کہ ناگپور میں احتجاج کی کیا ضرورت تھی۔ یہ صرف لوگوں کی توجہ اصل مدعے سے ہٹانے کی کوشش ہے۔ دوسری طرف جس طرح چادر کو جلایا گیا۔ اس سے میرے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی۔ جن لوگوں نے یہ کام کیا، اگر پولیس ان کو پہلے اندر کر دیتی تو یہ تشدد نہیں ہوتا۔




