HRF calls for release of Mahrang Baloch: انسانی حقوق فاؤنڈیشن کا ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ، جیل میں مقدمے کی سماعت اور صحت پر تشویش
فاؤنڈیشن نے دہشت گردی کے الزامات کو ’سیاسی محرکات پر مبنی‘ قرار دیا، بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی صورت حال پر بھی اٹھائے سوالات۔ رپورٹ کے مطابق ماہ رنگ بلوچ کو مارچ 2025 میں ایک پُرامن مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
Hasina responds to court sentence: ’’میرے خلاف فیصلہ جانبدارانہ اور سیاسی انتقام کا نتیجہ‘‘—سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا عدالت کے فیصلے پر ردعمل
شیخ حسینہ کا ڈاکٹر محمد یونس کی عبوری حکومت اور انتظامیہ اور آئی سی ٹی کے فیصلے پر سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے منصفانہ دفاع کا حق بھی نہیں دیا گیا۔ فیصلہ جعلی اور غیرمنتخب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ انہوں نے بارہا عبوری حکومت کو آئی سی سی (ہیگ) میں مقدمہ لے جانے کا چیلنج دیا، مگر حکومت جانتی ہے کہ وہاں ان کے خلاف کیس نہیں ٹکے گا، بلکہ اس کے اپنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔‘‘
Bangladesh court sentences Hasina to death: بنگلہ دیش کی عدالت نے معزول سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو ’’انسانیت کے خلاف جرائم‘‘ پر دی سزائے موت
ٹرایبیونل کے فیصلہ میں شیخ حسینہ تمام پانچ الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ جولائی–اگست 2024 کی طلبہ تحریک میں مبینہ مظالم کے تناظر میں یہ فیصلہ آیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ اور سابق پولیس سربراہ پر بھی پانچ سنگین الزامات ثابت۔





