Demand Rollback of Labour Codes: ہماچل کے سیب کاشتکار ملک گیر کسان ہڑتال میں شامل، مزدور قوانین کی منسوخی اور ایم ایس پی کی قانونی ضمانت سمیت متعدد مطالبات پیش
سنجے چوہان نے حکومت سے مطالبات کو جائز اور ضروری قرار دیتے ہوئے فوری اور مثبت اقدامات کی اپیل کی۔ ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو تحریک کو مزید تیز اور وسیع کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ کسانوں اور مزدوروں کے مطالبات پر ٹھوس فیصلے ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی اور تمام کسانوں و باغبانوں سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی۔





