Annual Loksatta Lecture: لوک ستہ لیکچر میں سابق چیف جسٹس کا خطاب: ریزرویشن استحقاق نہیں، تاریخی ناانصافی کا تصحیحی میکانزم، ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم وفات پر سماجی انصاف کی بازگشت
اپنے خطاب میں جسٹس گوئی نے کہا: ’’جب آغاز ناہموار ہو، تو یکساں قانون انصاف پیدا نہیں کرتا بلکہ ناانصافی کو مزید بڑھا دیتا ہے۔‘‘ ’’قانون سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے، لیکن زندگی سب کیلئے ایک جیسی نہیں۔‘‘ انہوں نے اس عمل کو تاریخی محرومیوں کی تلافی، اداروں کی نمائندگی میں تنوع اور پسماندہ طبقات کی ادارہ جاتی رسائی کو فروغ دینے کا ذریعہ قرار دیا۔





