Kohli Makes History: کوہلی نے رقم کی تاریخ، بین الاقوامی کرکٹ میں مکمل کیے سب سے تیز 28 ہزار رنز
وراٹ کوہلی اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے دورے پر ایک ون ڈے میچ میں ناقابلِ شکست 74 رنز بنائے تھے، جس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف 135، 102 اور ناقابلِ شکست 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ کوہلی نے دسمبر میں وجے ہزارے ٹرافی میں 131 اور 77 رنز بنا کر سال 2025 کا شاندار اختتام کیا تھا۔





