Monsoon rages in Himachal:ہماچل میں مانسون کا قہرجاری،149سڑکیں بند،اب تک224اموات،ریاست کو1121کروڑ روپے کا نقصان
ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی گاڑیوں پر پہاڑوں سے ملبہ گرنے کے واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔
Heavy rain alert:موسم کا قہر!دہلی، یوپی سمیت23ریاستوں میں شدید بارش اور80کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کا الرٹ
دہلی-این سی آر سے لے کر اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور پہاڑی ریاستوں تک موسم میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ کئی مقامات پر شدید بارش کے ساتھ آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بھی برقرار ہے۔ مشرقی بھارت کے بعض علاقوں میں آسمانی بجلی کے حوالے سے خاص احتیاط برتنے کی ضرورت بتائی گئی ہے۔
National Highway suddenly sank during heavy rain: موسلادھار بارش کے دوران اچانک نیشنل ہائی وے کا بڑا حصہ دھنسا، تین ٹرک کھائی میں گرے، آمدورفت متاثر
اوڈیشہ کے کینڈرپاڑہ ضلع میں شدید بارش کے دوران NH-53 کا نوتعمیر شدہ حصہ اچانک دھنس گیا۔ اس دوران سڑک سے گزر رہے تین ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گئے اور سڑک کنارے کھائی میں جا گرے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد حکام نے موقع کا معائنہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
Heavy Rain Alert: مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں شدید بارش کی وارننگ، ماہی گیروں کو ساحلوں کے قریب نہ جانے کا مشورہ
محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کے لیے بھی وارننگ جاری کی ہے۔ ماہی گیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شمالی خلیج بنگال اور اڈیشہ، مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں کے قریب نہ جائیں۔
Heavy Rain Alert: ہماچل، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور لداخ میں شدید بارش کا الرٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا خطرہ
مسلسل بارش کے باعث پہاڑی اور حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ کھسکنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے ساتھ ساتھ دریاؤں اور ندی نالوں کی سطح اچانک بڑھ سکتی ہے۔ بعض مقامات پر اچانک سیلاب کی صورتحال بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔بارش کے دوران پہاڑی سڑکوں پر پھسلن بڑھنے اور کئی مقامات پر حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔
Monsoon Mayhem Across India: ملک بھر میں مانسون کی تباہ کاریاں، آسام میں سیلاب سے ہلاکتیں 82 ہوئیں، کیرالہ میں 8 افراد جاں بحق، محکمۂ موسمیات کی مزید شدید بارش کی وارننگ
آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین ہے۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ASDMA) کے مطابق یکم اگست تک سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق شیوساگر اور چرائی دیو اضلاع میں دو مزید افراد جان کی بازی ہار گئے۔
IMD Weather Update: خبردار ہو جائیے… ایک بار پھر زور پکڑنے والا ہے مانسون، 20 ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری
محکمۂ موسمیات نے مانسون کی رفتار کو دیکھتے ہوئے دہلی-این سی آر سمیت 20 ریاستوں کے لیے شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
Weather Update: اگلے 8 گھنٹوں میں شدید آفت کا خدشہ! ملک کی 17 ریاستوں کے لیے آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ
خلیجِ بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے علاقے (لو پریشر ایریا) کے اثرات کے باعث ملک کی کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتر پردیش، بہار، دہلی، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش سمیت 17 ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔
Weather Update: خلیجِ بنگال میں خطرناک موسمی نظام فعال، دہلی، یوپی سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ
خلیجِ بنگال میں بننے والے فعال کم دباؤ کے علاقے کے باعث ملک کی کئی ریاستوں میں آئندہ سات دنوں تک شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے دہلی، اتر پردیش، بہار، اڈیشہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت متعدد ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔
IMD Weather Alert: یہ تو بس ٹریلر ہے، اصل تصویر ابھی باقی ہے…! خلیجِ بنگال سے راجستھان تک پھیلی مانسونی ٹرف، آئندہ 48 گھنٹوں تک موسم ڈھائے گا قہر
آئی ایم ڈی نے دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں موسلا دھار سے انتہائی موسلا دھار بارش، تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں آبی جمعاؤ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔





