24 Dead in UP Due to Storms and Heavy Rains: اتر پردیش میں آندھی اور موسلا دھار بارش سے 24 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ یوگی کا امداد کا اعلان
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے
Weather Update: سخت سردی کی زد میں شمالی بھارت، کئی علاقوں میں گھنے کہرے کے سبب عوام کا برا حال، سرد لہر کا اورنج الرٹ
دسمبر کے مہینہ میں سردی بڑھ گئی ہے اور سردی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔ کشمیر اور ہماچل پردیش کی پہاڑیوں پر حالیہ برف باری اور بارش کے بعد اس کا براہِ راست اثر اب شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں نظر آنے لگا ہے۔ پہاڑوں سے چلنے والی برفیلی ہواؤں نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور بہار سمیت کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث سردی میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔
North India fog alert: سنبھل کر رہیں..! 8 ریاستوں میں آئندہ 3 دن’خطرناک‘، محکمۂ موسمیات (IMD) نے جاری کیا کہرے کا الرٹ
شمالی ہند کی 8 ریاستوں میں شدید کہرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کمزور حد نگاہ (ویژیبلیٹی) کے باعث سڑک، ریل اور فضائی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔
Fog triggers vehicle pile-up on: یوپی سے ہریانہ تک کہرے کا قہر،ریواڑی اور گریٹر نوئیڈا میں کم حد نگاہ کے باعث گاڑیاں ٹکرائیں
حادثے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ گھنے کہرے کے سبب تین سے چار بسیں آپس میں زور دار طریقے سے ٹکرا گئیں۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں حادثے کی وجہ کم حدِ نگاہ کو قرار دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس ریواڑی سے جھجھر کی جانب جا رہی تھی۔
Weather Update : دہلی–این سی آر میں ٹھنڈی ہوائیں تیز، شمالی ہند میں کڑاکے کی ٹھنڈ جاری، جنوبی و مشرقی علاقوں میں بارش کا الرٹ
ملک کے شمالی حصوں میں شدید سردی نے عام زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ دہلی اور این سی آر میں ٹھنڈی تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ اترپردیش اور بہار کے کئی اضلاع میں کہرے اور سرد ہواؤں کی لہر نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب ہماچل اور اتراکھنڈ میں الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ مشرقی و جنوبی ہند کے کئی علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔




