Haseen Mastaan Mirza Daughter Of Haji Mastan: انصاف کے لیے دہلی پہنچی حاجی مستان کی بیٹی، وزیر اعظم دفتر، وزارت داخلہ اور صدر جمہوریہ کے دفتر میں تحریری شکایات درج کرائی، جانئے کیا ہے معاملہ؟
ممبئی کے انڈرورلڈ ڈان رہ چکے حاجی مستان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کرنے والی حسین مستان مرزا اپنے ساتھ مبینہ زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف انصاف کی فریاد لے کر دہلی پہنچ گئی ہیں۔ حسین مرزا نے پی ایم او، وزارت داخلہ اور صدر جمہوریہ کے دفتر میں تحریری شکایات درج کرا کے اپنی آپ بیتی سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے۔





