’’ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پر کبھی نماز نہیں پڑھی گئی نماز‘‘، برج بھوشن سنگھ کے بعد شنکرآچاریہ نے کیا یہ بڑا دعویٰ
ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرنماز پڑھے جانے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پراب شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورا نند سرسوتی برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہنومان گڑھی میں کبھی نمازنہیں پڑھی گئی ہے اور اگرایسا ہوا ہے تو یوگی آدتیہ ناتھ اس کا ثبوت پیش کریں۔





