Gyan Vigyan Show One Year Completed: ’گیان وگیان‘ کی پہلی سالگرہ پر نامور شخصیات کی آمد، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بی آر گوئی نے کی خصوصی شرکت، کیک کاٹ کر منایا جشن
بھارت ایکسپریس کے مقبول پروگرام ’گیان وگیان‘ نے کامیابی کے ساتھ اپنی نشریات کا ایک سال مکمل کرلیا ہے۔ تعلیم، سائنس اور طب کے شعبوں سے متعلق اہم معلومات اور ماہرین کی آرا ناظرین تک پہنچانے والے اس پروگرام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دہلی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں تعلیم، طب اور سائنس کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔





