PM Modi attends Shabad Kirtan: گرونانک دیو جی کے پرکاش پرب کی تقریبات سے قبل وزیراعظم مودی کی دہلی کے لوک نواس میں شبد کیرتن میں شرکت
اس پروگرام کی میزبانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کی۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سمیت کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے پروگرام میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی موجودگی دہلی کے عوام، خصوصاً سکھ برادری کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔





