Delhi’s AQI breaches 400: دیوالی کے اگلے روز دہلی پر چھائی دھند کی چادر، زہریلی ہوا سے اے کیو آئی 400 کے پار، کئی علاقوں میں آلودگی ’شدید‘ زمرے میں
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق غازی پور میں اے کیو آئی 418 ریکارڈ کیا گیا، جو ’شدید‘ زمرے میں آتا ہے، جبکہ اکشر دھام میں یہ 337 رہا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں شامل ہے۔ دہلی کے کئی مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اے کیو آئی 400 سے زیادہ درج کیا گیا۔





