PM Modi inaugurated projects: وزیراعظم مودی نے 15,200 کروڑ روپے کے جی پی آر اے ہاؤسنگ منصوبے کا کیا افتتاح، دہلی میٹرو کے نئے منصوبوں کا بھی آغاز
نئے منصوبے کے تحت پرانی کم اونچائی والی عمارتوں کی جگہ جدید بلند رہائشی کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن کی تکمیل کے بعد 21 ہزار سے زائد نئے رہائشی یونٹس دستیاب ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کو سیلف فنانسنگ ماڈل کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے، جس کے لیے سرکاری خزانے سے اضافی رقم خرچ نہیں کی جائے گی۔ منصوبے کی تقریباً 69.41 ایکڑ زمین کو تجارتی اور رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کر کے سرمایہ حاصل کیا جائے گا۔





