Bharat Express DD Free Dish

Government Sports Drive

بھارت کے کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کئی کھلاڑیوں کو سال 2026 کے پدم اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹ کپتان روہت شرما اور خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو ’پدم شری‘ اعزاز سے نوازا جائے گا۔

وارانسی میں منعقدہ 72 ویں سینئر نیشنل والی بال چیمپئن شپ کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچوئل طور پر کیا۔ افتتاحی تقریب میں اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ڈپٹی وزیرِ اعلیٰ برجیش پاٹھک بھی موجود تھے۔

بہار حکومت میں کھیل اور آئی ٹی کی وزیر شریاسی سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت عملی سطح پر متعدد منصوبے نافذ کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئے اور ہونہار کھلاڑیوں کو تین لاکھ اور پانچ لاکھ روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی۔

ایم پی منوج تیواری نے وزیر اعظم مودی کی اپیل کے بعد شمال مشرقی دہلی میں سنسد کھیل مہوتسوکا آغاز کیا۔ ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین این شرون کمار نے تقریب کا افتتاح کیا۔ کرکٹ مقابلوں میں بیالیس ٹیموں نے حصہ لیا، اور جھڑودا، مکھرجی نگر، اور سادت پور نے کامیابی حاصل کی۔