Urdu Conclave 2026

government praise

وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘واسُدھیو کُٹمبکم’ پالیسی کو بالی وڈ اداکارہ جہانوی کپور نے بھی سراہا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں بھارت کو دنیا کا سب سے محفوظ ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بھارت جیسے ملک میں پیدا ہوئی۔

امت شاہ نے آسام میں غیر قانونی تجاوزات کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کئی دیہات پر قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دس برسوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے تجاوزات روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کی قیادت میں غیر قانونی زمینوں کو خالی کرانے کی مہم جاری ہے اور دراندازوں کی مرحلہ وار نشاندہی کرکے انہیں بے دخل کیا جائے گا۔