Gautam Adani ahead of Independence Day: ڈی او جے کیس سے وکست بھارت تک: 80ویں یوم آزادی سے قبل گوتم اڈانی نے اعتماد، قیادت اور قوم کی تعمیر پر کیا اپنے خیالات کا اظہار
ہندوستان کے 80ویں یومِ آزادی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اڈانی نے کہا کہ یہ موقع ملک کی کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ہر نسل کی ذمہ داریوں پر غور کرنے کا بھی ہے۔ انہوں نے آزادی کی صد سالہ تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تاریخ صرف اس بات کو یاد نہیں رکھے گی کہ ہندوستان نے کتنا انفراسٹرکچر تعمیر کیا، بلکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ملک نے کتنے مواقع پیدا کیے، کتنی برادریوں کو مضبوط کیا اور کتنی امیدیں پیدا کیں۔





