Radhika Merchant: رادھیکا نے گنیش چترتھی پر پیش کیا دلکش بھرت ناٹیمٹ، ویڈیو وائرل
اپنی پرفارمنس کے لیے رادھیکا نے گلابی اور سرخ رنگ کی لہنگا ساڑی کا انتخاب کیا، جس پر نفیس کڑھائی اور خوبصورت آرائش کی گئی تھی۔ انہوں نے اس کے ساتھ میچنگ بلاؤز پہنا، جس پر باریک بیڈ ورک نے ان کے تہواری لک کو مزید خوبصورت بنا دیا۔رادھیکا نے درمیان سے مانگ نکال کر بالوں کو سلیقے سے اسٹائل کیا اور ہلکی لہروں کے ساتھ روایتی ماتھا پٹی اور پھولوں کا گجرا سجایا۔ ،
Saif Ali Khan Crafts Ganpati Idol by Hand: سیف علی خان نے اپنے ہاتھوں سے بنائی گنپتی کی مورتی، کرینہ نے دکھائی خاص جھلک
کرینہ کپور نے اپنے شوہر اور اداکار سیف علی خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ گھر پر مٹی سے گنپتی بپا کی ماحول دوست مورتی بناتے نظر آ رہے ہیں۔ سیف اپنے ہاتھوں سے مٹی کو شکل دے کر گنپتی کی مورتی تیار کرتے دکھائی دیے۔ پہلی تصویر میں سیف سفید کرتا پاجامہ پہنے زمین پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔
Ganesh Chaturthi 2026: وزیر داخلہ امت شاہ نے گنیش چترتھی پر دی مبارکباد، بولے- ’گنپتی باپا موریا! سب کی زندگی میں خوشحالی ہو
وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا، گنپتی باپا موریا! سبھی کو شری گنیش چترتھی کے مقدس تہوار کی دلی مبارکباد۔ گنپتی باپا کی کرپا سے سب کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور منگل کا بسیرا ہو۔اس پیغام کے ساتھ انہوں نے ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں گنیش اتسو کی عظمت اور بھارتی ثقافت سے جڑی گہری عقیدت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔





