Bharat Express DD Free Dish

Ganesh Chaturthi

اس پہل کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا کہ پی او پی سے بنی مورتیوں کو وسرجن کے بعد کچرا بننے سے بچایا جائے اور ان کے مواد کو دوبارہ استعمال میں لایا جا سکے۔ اس کے لیے ’مورتائی سائیکل‘ نامی ایک مخصوص ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی تیار کی گئی ہے، جس کی مدد سے ضائع شدہ مورتیوں کے مواد کو پروسیس کرکے نئی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

گنیش مورتیوں کے وسرجن پر سختی کی ایک بڑی وجہ ان کی تیاری اور سجاوٹ میں استعمال ہونے والے مختلف مواد کو بتایا جا رہا ہے۔ پلاسٹر آف پیرس، پینٹ اور کیمیکل وسرجن کے دوران آبی ذخائر میں شامل ہو سکتے ہیں، جس سے پانی کے معیار اور آبی حیات پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔این جی ٹی کے سامنے دائر کی گئی عرضی میں مورتی وسرجن کے لیے عارضی مصنوعی تالاب بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے،

سارہ تندولکر نے منگل کی صبح انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان میں ان کے والد سچن تندولکر گھر میں گنپتی جی کی آرتی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سارہ نے لکھا، ’’مودک، آرتی، لذیذ کھانا، خاندان، دوست اور بپا کے گھر میں موجود ہونے کا خاص احساس۔ گنیش چترتھی کی مبارکباد۔‘‘اگرچہ اس پوسٹ میں سارہ کی صرف ایک تصویر تھی،

کرینہ کپور نے اپنے شوہر اور اداکار سیف علی خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ گھر پر مٹی سے گنپتی بپا کی ماحول دوست مورتی بناتے نظر آ رہے ہیں۔ سیف اپنے ہاتھوں سے مٹی کو شکل دے کر گنپتی کی مورتی تیار کرتے دکھائی دیے۔ پہلی تصویر میں سیف سفید کرتا پاجامہ پہنے زمین پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا، گنپتی باپا موریا! سبھی کو شری گنیش چترتھی کے مقدس تہوار کی دلی مبارکباد۔ گنپتی باپا کی کرپا سے سب کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور منگل کا بسیرا ہو۔اس پیغام کے ساتھ انہوں نے ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں گنیش اتسو کی عظمت اور بھارتی ثقافت سے جڑی گہری عقیدت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

اس انتہائی مقدس استوتر کی تخلیق 8ویں صدی میں عظیم فلسفی اور سناتن ثقافت کے علمبردار آدی شنکراچاریہ نے کی تھی۔ اسے بھگوان شری گنیش کو وِگن ہرتا، عقل، کامیابی اور موکش عطا کرنے والے دیوتا کے طور پر نمن کرنے کے لیے تحریر کیا گیا تھا۔اس میں پانچ رتنوں کے مانند انتہائی طاقتور پانچ شلوک شامل ہیں،

Manoj Tiwari Ganesh Bhajan: گنیش چترتھی 2025 پرپورے ملک میں بھکتی اور جوش کا ماحول رہا۔ بی جے پی لیڈراور بھوجپوری گلوکارمنوج تیواری نے اس موقع پرنیا بھجن ’تین لوک کے راجا گنپتی‘ ریلیز کرکے بھکتوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔

گنیش چترتھی پر مودی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ وزیراعظم مودی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں کابینہ نے دو بڑے فیصلوں پرمہر لگائی گئی۔ اس میں ریہڑی-پٹری والوں کوتحفہ دیا گیا۔ وہیں، ’کامن ویلتھ گیمز‘ سے متعلق اہم فیصلہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ریل پروجیکٹ کومنظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا ’’آپ سبھی کو گنیش چترتھی  کی بہت سی نیک خواہشات۔ عقیدت و بھکتی سے بھرا یہ مقدس موقع سب کے لیے خوشیوں بھرا ہو۔ بھگوان گجانن اپنے تمام عقیدتمندوں کو خوشی، سکون اور اچھے صحت کا آشیرواد دیں۔ گنپتی بپّا موریا۔