Bharat Express DD Free Dish

Gandhi Family

یہ عرضی ایک درخواست گزار ایس وگنیش شیشیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ راہل گاندھی اور ان کے اہل خانہ کے پاس ان کی معلوم آمدنی سے کہیں زیادہ اثاثے موجود ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے سی بی آئی کو ریگولر کیس درج کرنے کی ہدایت دی جائے تاکہ تمام حقائق سامنے آ سکیں۔

دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ لوگ ان سے کہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی کے پانچ لیڈران کوجیل بھیج دیا گیا۔ کانگریس کا ایک بھی لیڈرجیل کیوں نہیں گیا؟

راہل گاندھی 14 جولائی کو این سی پی لیڈر شرد پوار کی دعوت پر ممبئی میں تھے، لیکن وہ امبانی خاندان میں ہونے والی شادی کی تقریب میں نہیں گئے۔ اگر راہل چاہتے تو 12 جولائی کو ہونے والی شادی میں شرکت کر سکتے تھے۔