Bharat Express DD Free Dish

Flight Cancelled

انڈیگو کی ایک ہزار سے زائد پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کے بعد دائر عوامی مفاد کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایئر لائنز کا آپریشن اس کے دائرۂ کار میں نہیں آتا، یہ حکومت کا معاملہ ہے اور حکومت پہلے ہی اس کی جانچ کر رہی ہے۔

احتیاطی طور پر 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور کم از کم 18 ہوائی اڈوں بشمول سری نگر، لیہہ، امرتسر اور چندی گڑھ کو بدھ کے روز عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کچھ عرصے سے کیبن کریو کی کمی سے دوچار ہے۔ بہت سے عملہ ایسے ہیں جو ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئر لائن پر مبینہ بدانتظامی کا الزام لگا رہے ہیں اور احتجاجاً اچانک بیماری کی چھٹی پر جا رہے ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ (FlightAware.com) کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے اب تک 2400 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں اور 2000 سے زیادہ منسوخ ہو چکی ہیں۔