Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے 24 اکتوبر 2026 تک جدہ، ریاض اور دمام سے آنے جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان رکاوٹوں سے ہمارے مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں اور ہم اس مدت کے دوران ممکنہ حد تک سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
Airlines Suspend flights: مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل، انڈیگو، اکاسا ایئر، قطر ایئرویز اور ایمریٹس کی سفری رعایتوں اور ریفنڈ کا اعلان
یہ فضائی پیش رفت مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہیں۔کشیدگی کے پیش نظر بڑی فضائی کمپنیوں انڈیگو، اکاسا ایئر، قطر ایئرویز اور ایمریٹس نے پیر کے روز خطے کے لیے اپنی پروازیں معطل یا معطلی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔





