Bharat Express DD Free Dish

Fishermen Community Rights

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک کی برآمدات کو فروغ دینے پر زور، ماہی گیروں کی آمدنی بڑھانے کا ہدف

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران ملک میں مجموعی طور پر مچھلی کی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، لیکن مغربی بنگال میں اس کے برعکس کمی دیکھی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ ریاستی حکومت کی پالیسیوں اور انتظامی ناکامیاں ہیں، جنہوں نے اس اہم شعبے کو نقصان پہنچایا ہے۔

ماہی گیر برادری بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے، ماہی گیر طبقے کے لیے درج فہرست ذات کا ریزرویشن اب تک زیر التواء ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے پُرامید ہیں کہ ان کا دیرینہ مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے گا۔