Bharat Express DD Free Dish

Feroz Khan

ہندی سنیما میں کئی ایسے اداکار آئے جنہوں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، لیکن چند ہی ایسے تھے جنہوں نے اپنے انداز سے بھی الگ پہچان بنائی۔ انہی میں سب سے نمایاں نام فیروز خان کا ہے۔ انہیں صرف ایک اداکار نہیں بلکہ ایک اسٹائل آئیکون کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ فیروز خان اور ونود کھنہ دونوں کی ذاتی زندگی میں کافی اتھل پتھل  بھری تھی اور ان کی طلاق کا سال بھی ایک ہی تھا۔ ونود  کھنہ نے گیتانجلی سے طلاق لے لی اور فیروز  خان نے سندری سے 1985 میں طلاق لے لی تھی۔

فیروز خان اور جیوتیکا تقریباً 10 سال تک لیو ان میں رہے۔ جیوتیکا نے بارہا فیروز سے شادی کی بات کی لیکن ہر بار وہ ان کی بات کو ٹالتے رہے۔ اس بات سے ناراض ہو کر جیوتیکا نے فیروز خان سے رشتہ ختم کر دیا